اسرائیل کی وحشیانہ حرکت، نوجوان لڑکی کو سزا+ ویڈیو
Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
فلسطینی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کر کے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
فلسطین الآن کے حوالے سے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کو مقبوضہ النقب علاقے کے باشندوں کی سرکوبی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو وحشیانہ طریقے سے زد و کوب کیا۔
اس واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرکے کہاں منتقل کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے سنیچر کی صبح ایک بار پھر بڑی تعداد میں مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں کی سرکوبی کی۔
فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں میں ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دسیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔