Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، طالبان عناصر آپس میں بھڑے، حکومت کے ترجمان کی دھمکی

طالبان کے ترجمان نے اس گروہ کے خلاف مزاحمت دکھانے والے ہر شخص کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صوبے فاریاب میں اس گروہ کی فورسز کے بیچ آپس میں حالیہ جھڑپ اور کشیدگی پر سخت رد عمل دکھایا ہے۔ طالبان کے ایک ازبک کمانڈر کی گرفتاری کے بعد طالبان فورسز کے اندر آپس میں جھڑپ ہوئی جس میں رپورٹ ملنے  تک 2 لوگ مارے گئے اور 5 زخمی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان نے فاریاب کے میمنہ شہر کے سقوط کی خبر کو افواہ بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان کا سبھی علاقوں پر کنٹرول ہے اور کہیں بھی وہ بد امنی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جو بھی دشمن سے ہاتھ ملائے گا اور حکومت کو گرانے کی کوشش کرے گا، اسے راستے سے ہٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے فاریاب میں طالبان کے ازبک کمانڈر ملا مخدوم محمد عالم ربانی کو بچے کو اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جسکی تحقیق ہو رہی ہے۔

ربانی کی گرفتاری پر طالبان کے ازبک گروہ کے اعتراض کی وجہہ سے اب تک 2 افراد مارے گئے اور 5 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک اور زخمی ہونے والوں میں 2 عام افراد ہیں۔

 

 

ٹیگس