عراق کے بعد شام میں امریکی چھاونی پر راکٹ حملہ
مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں غاصب امریکی فوجیوں کی چھاونی پر راکٹ سے حملہ ہوا۔
اناتولی نیوز کے مطابق، مقامی ذریعے نے بتایا کہ صوبے دیرالزور کی العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی راکٹ لگے جس سے وہاں آگ لگ گئی۔ امریکی فوجی اس آیل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس ذرائع کے مطابق، اس آیل فیلڈ میں موجود امریکی فوجیوں نے آگ پر قابو پا لیا تھا اور اس حملے کے جواب میں اس جگہہ پر حملہ کیا جہاں سے راکٹ فائر ہوا تھا۔ رپورٹ ملنے تک اس حملے میں کسی طرح کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔
اس حملے کے بعد، امریکی ڈرون اس آیل فیلڈ کے اوپر اڑان بھرتے دیکھے گئے۔
شام میں امریکی فوجیوں کے دست راست سمجھے جانے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دسمبر 2017 میں شکست کے بعد، امریکہ نے اس گروہ کی جگہہ سنبھال لی ہے اور اسی وقت سے شام کے تیل کو لوٹ رہا ہے۔
امریکہ پچھے کچھ سال میں مغربی ایشیا اور خاص طور پر شام میں عوام کے لئے وبال جان بن گیا اور انکے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔