Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں زلزلہ، دسیوں جاں بحق، سیکڑوں مکانات تباہ

افغانستان میں آئے زلزلہ میں کم سے کم 26 افراد مارے گئے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔

یہ زلزلہ پیر کے روز مغربی افغانستان میں آیا جسکی شدت رکٹر اسکیل پر 5.3 تھی۔ رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز ترکمنستان سے ملے افغانستان کے سرحدی صوبے بادغیس کے قادس ضلع میں گھروں کی چھت ڈھنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 26 افراد مارے گئے۔

اس زلزلے سے صوبے بادغیس کے ’مقر‘ ضلع میں بھی خاصا نقصان ہوا لیکن ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

طالبان کے اقتدار آنے کے بعد سے افغانستان کی اقتصادی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور عوام کو شدید معیشتی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ مغربی ممالک منجملہ امریکہ نے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے جس سے حالات اور زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔

ٹیگس