Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا واضح اعلان، امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

حزب اللہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بار بار حزب اللہ سے رابطہ برقرار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید صفی الدین نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کرنے کی کوشش میں ہے لیکن حزب اللہ اسکے خلاف ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، کہا کہ امریکہ لبنان پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے جس کا اصل ہدف خطے میں صیہونی حکومت کو سکورٹی فراہم کرنا ہے۔

صفی الدین نے کہا کہ خطے اور لبنان میں امریکیوں کے پاس متبادل ہیں جسے وہ شروع سے استعمال کرتا آ رہا ہے اور اسکے مقابلے میں ہمارے پاس بھی متبادل ہیں جسکے مطابق ہم عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومتی جلسوں میں شامل ہونے کے حزب اللہ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ یہ ایک داخلی فیصلہ ہے جس کا ایران-سعودی عرب کے مابین مذاکرات میں پیشرفت کے حصول سے کوئی ربط نہیں ہے۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا حکومت کی میٹینگوں میں شامل ہونے کے پیچھے ہمارا ہدف اقتصادی بحران کو حل کرنا اور عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے لبنان کے پارلمانی انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ کے لئے انتخابات بہت اہم ہیں اور ہم پورے زور و شور سے اس میں شریک ہونگے۔

 

 

ٹیگس