متحدہ عرب امارات میں ڈرون کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس ملک میں ڈرون کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
وام نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق چھوٹے اسپورٹس طیاروں پر ہو گا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی ایر لائن کے ادارے کے ساتھ ہم آہنگی ہونے کے بعد کیا گیا اور اس فیصلے کے بارے میں دعوی کیا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں جغرافیائی حدود میں بغیر پرمٹ کےغلطی سے ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد کیا گیا۔ البتہ یہ فیصلہ یمن کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ایر پورٹ اور حساس علاقوں پر ڈرون اور میزائلی حملوں کے بعد کیا گیا۔ ان حملوں کے خوف سے امریکی فوجیوں نے بنکروں میں پناہ لی تھی۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سعودی اور اماراتی اتحاد نے صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 82 افراد جاں بحق اور 266 زخمی ہوئے۔