عراقی عوام ملک سے امریکیوں کے نکلنے پر مُصر، امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ ہوا
Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبہ دیوانیہ میں امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاررواں پر حملہ کیا گیا ہے۔
صابرین نیوز چینل نے جنوبی عراق کے صوبہ دیوانیہ میں امریکی فوج کے لیجسٹک کاررواں پر حملے کی خبر دی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے سے متعلق بل کی منظوری اور بغداد حکومت کی جانب سے اسے عملی جامہ پہنائے جانے میں پس و پیش کے بعد سے امریکی فوج کے لیجسٹک کارروانوں کو تقریبا ہر ہفتے کم سے کم ایک بار اور بعض اوقات ہر روز حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بغداد واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور چند ماہ پہلے منعقد ہوا تھا اور اس میں فریقین نے غیرجنگی فوجیوں کی موجودگی پر اتفاق کیا تھا تاہم عراق کے استقامتی گروہ، امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے بارے میں اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پرعمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔