عراق کے بعد اب شام میں بھی امریکہ کے فوجی محفوظ نہیں رہے
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الحسکہ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ راکٹ حملہ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس اور داعش دہشتگرد گروہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد ہوا ہے.
اس حملے میں صوبہ الحسکہ میں واقع دہشتگرد امریکی فوجیوں کی الشدادی چھاؤنی کو چار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے. اس راکٹ حملے کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کی اصلی وجہ شام کے تیل کے کنویں ہیں جن پر ہر گروہ تسلط جمانے کی کوشش کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورس اور داعشی دہشتگردوں کے درمیان غویران جیل کے قریب کئی بار جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ الحسکہ کی غویران جیل کی ذمہ داری امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سرین ڈیموکریٹ فورس کے ذمہ ہے۔
داعش نے جیل پر دو کار بم کے ذریعے حملہ کیا تھا اور دسیوں دہشتگردوں کو فرار کرا دیا تھا۔ غویران جیل میں جو داعش دہشتگردوں کے لئے مخصوص ہے، تین ہزار سے زیادہ داعشی قید ہیں جن میں سے زیادہ تر شام و عراق اور بعض دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔