Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے امریکی ڈرون کو مار بھگایا

عراقی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے امریکی دہشتگردوں کے ایک ڈرون طیارے کو صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا کے حدود کے قریب مار بھگایا۔

شفق نیوز کے مطابق عراق کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشتگردوں نے صوبے صلاح الدین میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور انکی جاسوسی کے مقصد سے اپنا ایک ڈرون سامرا کے حدود میں بھیجنے کی کوشش کی جسے عراقی فورسز کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے فائرنگ کر کے اُسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

یاد رہے کہ امریکی دہشتگرد دوہزار تین سے عراق میں موجود ہیں اور تبھی سے اس ملک اور علاقے کے لئے بے شمار مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

عراقی عوام اور ملک کی بہت سی سیاسی جماعتیں امریکی دہشتگردوں کے ملک سے فوری انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر امریکی حکومت اپنے باوردی دہشتگردوں کی موجودگی کا عنوان بدل کر انہیں عراق میں بدستور باقی رکھنے پر مُصر ہے۔

عراق کی مزاحمتی فورسز نے دوٹوک لفظوں میں اعلان کر دیا ہے کہ امریکی کسی بھی عنوان کے تحت اگر ملک میں رہے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا کیوں کہ امریکی فوجیوں سے زیادہ امریکی مشیروں کی موجودگی عراق کے لئے خطرناک ہے۔

 

ٹیگس