قدس کی آزادی حتمی اور قریب ہے: مسجدالاقصی کے خطیب
Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ قدس آزاد ہو گا اور فلسطینی عوام الرٹ ہیں۔
صفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلو معاہدہ در اصل قدس کو غرب اردن سے علیحدہ کرنے کیلئے تھا اس لئے اس معاہدے سے قبل فلسطینی عوام غرب اردن اور غزہ سے آسانی کے ساتھ مسجد الاقصی آ سکتے تھے تاہم اس معاہدے کے بعد راستے مسدود ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ قدس کو ہدف بنانے کا مقصد فلسطین کے ساتھ عالم اسلام کے رابطے کو منقطع کرنا تھا اس لئے کہ قدس اور مسجد الاقصی کا وجود، مسلمانوں کی فلسطینیوں کے ساتھ رابطے کا باعث ہے۔
مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا کہ مسجد الاقصی، اسلامی اور فلسطینی شناخت کی وجہ سے ہمیشہ اسرائیل کی جارحیت کی زد میں رہا اس لئے کہ صیہونی حکومت اس شناخت کو ختم کرنا چاہتی تھی۔