صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو کئی بار بمباری کا نشانہ بنایا ہے
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح صوبہ صنعا کے الحصبہ علاقے پر کئی بار بمباری کی ۔صنعا کے اطراف میں واقع علاقے سنحان کے ضلع جربان کو بھی تین بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے صنعا میں واقع تپہ تیلویزیون نامی علاقے پر بھی بمباری کی اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہیں کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یمن میں جنگ بندی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جنگ بندی ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگی۔
دوسری جانب یمن کی مرکزی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے جنگ یمن ختم کرنے کے لئے سعودی منصوبے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں کوئی نئی چیز نہیں ہے اور سعودی عرب نے ہمیشہ ہی جنگ بندی کو پامال کیا ہے۔
یمن کی قومی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امن کے حصول کے لئے غیرفوجی اور تجارتی پروازوں کے لئے صنعا ایئرپورٹ کھولنے کے ساتھ ہی الحدیدہ بندرگاہ کا محاصرہ بھی ختم کیا جائے اورایندھن کے حامل جہازوں کو رفت و آمد کی اجازت دی جائے۔