جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوجی کاررواں پر حملہ
جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک کاررواں کو نشانہ بنانا گیا ہے
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ذیقار اور المثنی صوبوں کے درمیان میں واقع سکنہ علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک لاجسٹک کاررواں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کارواں کے راستے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے اور کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں بیرونی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق بل منظورہونے اور بغداد حکومت کے پس و پیش کے بعد سے تقریبا ہرہفتے ہی دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بعض اوقات ایک ہی روز میں کئ بار امریکی فوجی کارواں ، سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
عراقی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت عراق ، پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل پر عمل درآمد کرائے اور بیرونی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالے۔
عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتے ہیں۔