مزاحمتی گروہوں کے انتباہ کے بعد ترک چھاونی پر میزائلوں کی بارش+ ویڈیو
شمالی عراق میں واقع ترکی کی فوجی چھاونی پر گزشتہ رات اچانک میزائلوں کی بارش شروع ہوگئی۔
عراق کی رضاکار فورس نے ملک پر ترکی کی جارحیت پر خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ مناسب وقت پر ترکی کو سبق سکھایا جائے گا۔
عراقی رضاکار فورس کا کہنا تھا کہ عراق میں غاصب امریکی فوجیوں کی طرح، ترکی کے غاصب فوجیوں کو بھی سبق سکھایا جائے گا، جس کی وجہ سے امریکی فوجی عراق چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
عراق میں عصاب اہل الحق کے سربراہ نے اپنے ملک پر ترکی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے ترکی کو وقت پر منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق قیس الخز علی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کے منگل کی رات کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترکی نے پی کے کے، کے عناصر کو نشانہ بنانے کے بہانے صوبے نینوا میں مخمور پہاڑی سلسلے پر حملہ کیا ہے جس میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔عصاب اہل الحق کے سربراہ خز علی نے اس حملے پر عراق میں پائی جانے والی سیاسی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس حملے کو عراق کے اقتدار اعلی اور قومی سلامتی و ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی کتائب سید الشہداء بریگیڈ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کو خبردار کیا ہے۔