Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امام محمد باقر (ع) کی ولادت باسعادت مبارک ہو

مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام پہلی رجب سن ستاون ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے جبکہ سات ذی الحجہ مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام شہید ہوئے۔

رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) نے آپ کی پیدائش سے قبل ہی اپنے ایک خاص صحابی جناب جابر ابن عبداللہ انصاری کو آپ کی ولادت باسعادت کی خبر دیتے ہوئے آپ کو باقر کا لقب دیا تھا ۔

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد انیس سال دس مہینے تک مسلمانوں کی امامت و رہبری کا فریضہ انجام دیا - آپ نے پوری عمر اسلام کی تبلیغ و ترویج میں گزاری اور عظیم شاگردوں کی تربیت کی ۔

فرزند رسول امام محمد باقر علیہ اسلام مسلمانوں کے وہ عظیم پیشواء و رہنما ہیں جنہوں نے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا درس دیا اور علم و دانش کے وہ سر چشمے جاری کئے کہ آپ کا لقب ہی باقرالعلوم یعنی علم کا سینہ شگاف کرنے والا پڑ گیا۔

حضرت امام باقر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں کی مسجدوں اور امامبارگاہوں میں محفل میلاد کا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع ہوا ہے جو آج رات تک جاری رہے گا-

فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے اس پرمسرت موقع پرسحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین، سامعین اور خاندان عصمت و طہارت کے تمام شیدائیوں کی خدمت میں  ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس