Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • قطر جوہری مذاکرات میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتا رہے گا

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری مذاکرات کو آسان بنانے کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری مذاکرات میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کرے گا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر جوہری مذاکرات کی ناکامی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خلیج فارس اور مغربی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کے حق میں نہیں ہیں۔

اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر جو بایڈن سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو کی۔

جوبایڈن کی حکومت نے ایران پر سابق امریکی حکومت کی جانب سے سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کا واضح طور پر اعتراف کیا تاہم اس پالیسی کو جاری نہ رکھنے کیلئےابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ جوبایڈن حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہ کرنا، ویانا مذاکرات میں اہم اختلافی موضوع ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔

ٹیگس