Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • صدر ایران اور وزیر اعظم عراق کی ٹیلیفونی گفتگو

صدر ایران اور وزیر اعظم عراق نے ٹیلفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عراقی وزیر اعظم کے مابین گفتگو میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور اسے سبھی میدانوں میں وسعت دینے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ 
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایرانی صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔ 
عراقی نیوز ایجنسی واع نے وزیر اعظم کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ دونوں اعلی عہدیداروں کے مابین دوطرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں آپسی تعاون اور ہماہنگی کو بڑھانے پر تاکید کی گئی۔ 
عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، اس ٹیلیفونی گفتگو میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے انکی مزید توسیع پر زور دیا۔
اس گفتگو میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے نظریاتی ہماہنگی اور خطے میں سکیورٹی و استحکام کے لئے عراق کی کوششوں کو سراہا۔ ساتھ ہی انہوں نے خطے کی سکیورٹی اور امن و استحکام کو خطرے سے دچار کرنے والے ہر اقدام کی مذمت کی۔

ٹیگس