Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراقی ذرائع‏ کے مطابق عراق میں امریکہ کے دو لجسٹک دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملہ ہوا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں اس کے باوجود امریکہ عراق سے فوجی انخلاء کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق امریکی فوجی قافلوں پر یہ حملے السماوہ اور دیوانیہ میں ہوئے  اور ان قافلوں کو سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔

صابرین نیوز نے ممکنہ نقصانات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ حزب اللہ عراق بریگیڈ کے ترجمان محمد المحیی نے حال ہی میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی فوجی عراق سے انخلا نہیں چاہتے، کہا ہے کہ امریکہ کو عراق سے فوجی انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کی مخالفت کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس