Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • الجزائر نے مراکش کو دیا سخت انتباہ، اسرائیل کو سرحد تک  پہنچانے کی کوشش نہ کرے

الجزائر نے خبردار کیا ہے کہ مراکش، ہماری سرحدوں تک اسرائیل کو پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے تاکید کی ہے کہ مراکش کو صیہونی حکومت کے لئے الجزائر کی سرحد کا راستہ نہيں کھولنا چاہئے۔  

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران پیدا ہونے اور مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات قطع ہونے کے باوجود الجزائر کا مراکش کے ساتھ مسلحانہ جھڑپوں میں الجھنے کا ارادہ نہيں رکھتا۔  

الجزائر کے وزیر خارجہ نے فرانس-24 چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر اور الجزائر کے عوام نے جنگ کا تجربہ کیا ہے، الجزائر صرف اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے ہونے والی جنگ میں ہی داخل ہوگا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ رباط نے الجزائر کے خلاف پروپیگینڈے شروع کر دیئے ہیں اور اس نے ہماری سرحدوں کی طرف اسرائیلی فریق کا راستہ کھول دیا ہے جبکہ وہ تل ابیب کی مدد سے طاقت کا مظاہرہ کرنے اور سیکورٹی معاہدے پر دستخط کی کوشش کر رہا ہے اور مراکش، الجزائر کے ساتھ پیدا ہونے والی کیشدگی کا ذمہ دار ہے۔

العربی الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ مراکش کی ڈرون ذخیروں اور اس کی ٹکنالوجی تک رسائی کی وجہ سے کیا وہ فوجی اور اسٹراٹیجی لحاظ سے الجزائر کے مقابلے میں برتری پر ہے، کہا کہ اگر ہم ان سب مسائل پر قیاس کریں تو یہ الجزائر اور الجزائر کے باشندوں کی توہین ہوگی۔

ٹیگس