Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  •   یمن پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری جاری

جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا پر وحشیانہ بماری کی ہے دوسری جانب یمن کی حکومت نے ۔ایک بار پھر جارح قوتوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی جارحیتوں کا انتہا‏ئی سخت جواب دیا جائے گا

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی - یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے صنعا میں رہائشی علاقوں کو ہی نشانہ بنایا ہے جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے تعزپر بھی خوفناک بمباری کی ہے اور اس حملے میں بھی عام شہریوں اور رہائشی علاقوں کو ہی نشانہ بنایا -

یمنی عوام کے دشمن جارح سعودی اتحاد نے اتوار کو بھی یمن کے مختلف علاقوں میں دسیوں بار شدید ہوائی حملے کئے تھے ان حملوں کے دوران بیشتر صنعا حجہ اور جوف صوبوں پر بمباری کی گئی تھی -

صوبہ صعدہ کے نمبہ علاقے پر بھی جارح سعودی اتحادکے وحشیانہ حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں-

ان حملوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا-

اس درمیان یمنی قبائل کی کوآرڈینیشن کونسل کے نائب سربراہ امین البرعی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ سات برسوں کے دوران یمن کے سبھی علاقوں پر بمباری کی ہے اور یمن کا کوئی بھی حصہ سعودی عرب کی وحشیانہ کارروائیوں سے محفوظ نہیں ہے-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے میں ایک ایسے وقت شدت آئی ہے جب یمنی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس ٹھکانوں پرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جوابی حملے کئے ہیں۔

پچھلے چند روز کے دوران یمنی فوج نے طوفان یمن ایک، طوفان یمن دو اور طوفان یمن تین، نامی جوابی کارروائیاں انجام دے کر سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے شہروں میں حساس ٹھکانوں پر حملے کئےہیں-

یمنی حکام نے جارح سعودی اور اماراتی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن پر ان کے وحشیانہ حملے جاری رہتے ہیں تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اندر انتہائی خوفناک جوابی حملے کئے جائیں گے اور متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صفر تک پہنچا دیا جائے گا-

جارح سعودی اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے-

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ بھی کررکھا ہے جس کے باعث یمنی عوام خاص طور پر بچوں کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس