یمنی فوج نے سعودی اتحاد کو پھر دی دھمکی، دیا جائے گا دندان شکن جواب
یمن کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان سعودی-امارات اتحاد کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے رہائیشی علاقوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جرائم کا جواز پیش کرنے کے سعودی- اماراتی اتحاد کے اقدام پر رد عمل ظاہر کیا۔
یمن کے المسیرہ چینل کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جارح سعودی-اماراتی- امریکی اتحاد کا رہائیشی علاقوں کو فوجی مقاصد کے لئے مسلح افواج کی جانب سے استعمال کئے جانے پر مبنی دعوی صحیح نہیں ہے اور یہ صرف عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا جواز ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تاکید کرتے ہیں کہ عام شہری وزارت خانوں اور تنصیبات کو نشانہ بناکر دشمن، عوام کے ارادے کو کمزور نہيں کر سکتے اور ان جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔