Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • شام کے صدر سے روسی وزیر دفاع کی ملاقات+ ویڈیو

روس کے وزیر دفا‏ع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے منگل کے روز دمشق میں یہ ملاقات کی۔ اطلاعات ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ہدایت پر سرگئی شویگو بشار اسد سے ملاقات کرنے دمشق پہنچے ہیں۔

اس ملاقات میں شویگو اور بشار اسد نے فوجی تعاون اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

روس کے وزیر دفاع نے ملاقات سے قبل، بحیرہ روم میں روس کی بحری مشقوں کا معاینہ کیا تھا۔

سرگئی شویگو نے شام کے طرطوس بحری اڈے میں روسی ایرو اسپیس اور بری و بحری جہازوں کی مشترکہ فوجی مشقوں پر عمل درآمدکے بارے میں رپورٹ وصول کی۔مشرقی میڈیٹیرین سی میں روس کی بحری مشقوں میں پندرہ بحری جنگی جہازوں اور بوٹوں نے حصہ لیا ہے۔

اس وقت شام میں روس کی ایک فوجی ایئربیس حمیمیم جبکہ بحری اڈہ طرطوس میں ہے۔ روس ستمبر دو ہزار پندہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اپنے ان بحری و بری فوجی اڈوں کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے لئے استعمال کرتا ہے۔

ٹیگس