سید حسن نصر اللہ کا بیان، حزب اللہ نے بہت پہلے سے ہی ڈرون بنانا شروع کر دیا
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے خون اور اس کی کوششوں نے لبنان کی حفاظت کی ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بدھ کو مزاحمت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی ۔ انہوں نے مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں کہا کہ صیہونیوں کا 1982 کا حملہ در حقیقت، شام اور فلسطین کے لئے شدید خطرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس سے زیادہ لبنان کے لئے خطرناک تھا کیونکہ اس ملک کی شناخت کے لئے بحران پیدا ہو گیا تھا۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے بتایا کہ مزاحمت نے سبھی گروہوں کے ساتھ مل کر لبنان کی شناخت کی حفاظت کی۔ انہوں نے بتایا کہ صیہونی سازشوں سے مقابلے کے لئے مضبوط طاقت کی ضرورت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ راغب حرب، سید عباس موسوی اور عماد مغنیہ جیسے شہداء نے مزاحمت کی جڑوں کو مضبوط کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ کے مطابق عماد مغنیہ اور جنرل قاسم سلیمانی کے نظریات نے مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں لبنانی قوم کی ہر طرح کی حفاظت کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے سے ڈرون طیارے بنانے شروع کر دیئے ہیں۔