Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • شیخ جراح پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی محلے شیخ جراح کو ایک بار پھر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے شیخ جراح پر دھاوا بول کر کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بھی کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی ملی اور اسلامی تحریکوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور شیخ جرّاح کے شہریوں کی حمایت میں غزہ کی سڑکوں پر مظاہرے کیے۔

درایں اثنا بیت المقدس میں الفتح تحریک کے رہنما ایاد بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ہمارے لیے نئی نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے شہری، کسی بھی صورتحال کے لیے آمادہ ہیں اور غاصبوں کے مقابلے میں ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس کا اہم ترین محلہ، شیخ جرّاح انیس سو سڑسٹھ کے بعد سے صیہونیوں کی دراندازی کا مرکز بنا رہا ہے۔ تاہم اس علاقے کے عوام، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے اور صیہونی بسیتوں کی تعمیر کی اسرائیلی سازشوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس