Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • پابندیوں اور اقتصادی دباؤ سے دشمن کا مقصد عوام میں پھوٹ ڈالنا ہے: یمنی رہنما

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ دشمن پابندیوں اور اقتصادی دباو کو ملک میں مختلف طبقوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے نگرانِ اعلیٰ عبد الملک بدر الدین حوثی نے دارالحکومت صنعاء میں، صوبے مآرب کے قبائلی سرداروں کے ایک گروہ کے استقبالیہ پروگرام میں کہا کہ یمن پر جاری حملہ چوطرفہ کارروائی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے مختلف منصوبے بنائے ہیں جس میں پابندیاں، پھوٹ ڈالنے اور کشیدگی پیدا کرنے والی حرکتیں شامل ہیں۔

انہوں نے سابق مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار تکفیری عناصر کے خلاف لڑائی میں، جنہیں سعودی عرب مدد دے رہا ہے، قبائلی جوانوں کی بہادری و استقامت کو سراہا۔

سعودی عرب نے امریکہ، یواےای اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 میں یمن پر جارحیت کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے۔ ان حملوں میں لاکھوں یمنی شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی اتحاد کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کا 85 فی صد سے زیادہ حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ‌فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس