Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  •  بغداد کے شمال میں داعش کے باقیات کے خلاف الحشدالشعبی کا آپریشن

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں داعش کے باقیات کے خلاف رضاکار فورس حشدالشعبی نے ایک نئے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے اتوار کو ایک عراقی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حشدالشعبی نے بغداد کے شمال میں واقع الطارمیہ علاقے میں داعش کےخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

بغداد کے الطارمیہ علاقے میں داعشی دہشتگرد سیکورٹی امور میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ عراق کے سیکورپی امور کے ماہر علی الوائلی نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے اپنے خفیہ اڈوں کا پتہ چل جانے کے بعد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے متبادل طریقے تلاش کرلئے ہیں تاہم عراقی سیکورٹی اہلکار صلاح الدین، دیالیہ اور الانبار صوبوں میں ان جگہوں پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے داعش کے باقیات دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے تھے۔

عراق نے دوہزار سترہ میں داعش کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور الانبار صوبوں میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس