مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی
Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کےفوجیوں نے ایک بار پھر مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی.
صیہونی حکومت نے شہر الخلیل میں جہاں 400 کے قریب صیہونی آباد کار زندگی کرتے ہیں 1500 اسرائیلی فوجی ان کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں۔
مسجد ابراہیمی پر حملہ در اصل فلسطینیوں کو اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو اس طرح کے جرائم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔