عراقی فوج کی بڑی کارروائی، داعش کے 2 خفیہ ٹھکانے تباہ
Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمالی صوبے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ کرکوک کے «قوشقایه» علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے 2 خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔
عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔