Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اسرائیل نے القدس کے محلے شیخ جرّاح سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

الاقصی چینل کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت شیخ جّراح میں واقع ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مکینوں سے خالی اور منہدم کرنا چاہتی تھی لیکن فلسطینیوں کے عزم و ارادے کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور اسے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ جّراح کے حالیہ واقعات کے بعد غاصب صیہونی حکومت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی ہے۔ حماس کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس وقت اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی جب اسے پتہ چلا کہ شیخ جراح میں اپنے اقدامات کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ استقامت و مزاحمت کا سلسلہ رکا نہیں ہے اور حماس سمیت تمام فلسطینی تنظیمیں، مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس کا علاقہ شیخ جراح انیس سو سڑسٹھ سے اسرائیل کے نشانے پر ہے اور صیہونی حکومت اس علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس