Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • چھاپہ مار حملے میں کئی طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان اہلکاروں پر حملے میں کم سے کم سات طالبان ہلاک ہوگئے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے جمعے کو اپنے فوجیوں پر حملے اور اس میں سات طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔یہ واقعہ جسے طالبان نے چھاپہ مار حملہ کہا ہے، صوبہ کاپیسا میں پیش آیا۔ اس حملے میں طالبان کا ایک ٹینک بھی پوری طرح تباہ ہو گیا۔

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اگست دو ہزار اکیس میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش دہشتگرد گروہ نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے صوبہ پنجشیر کے ضلع درہ میں ایک سیکورٹی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مولوی نور اللہ نے، جن پر صوبہ پنجشیرکے ضلع درہ کا نظم و نسق چلانے کی ذمہ داری ہے، کہا ہے کہ اس کمیشن کے بارہ رکن ہیں اور اسی بنا پر اسے بارہ نفری کمیشن کہا جاتا ہے۔

ٹیگس