Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی در اندازی کو روکنے کے لئے عراق نے اٹھایا بڑا قدم

عراق نے شام سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب چیف آف آرمی اسٹاف نے اطلاع دی ہے کہ بغداد، شام سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر سرحدی دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جنرل قیس المحمداوی نے کہا کہ بغداد، شام سے ملنے والی مغربی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

انہوں نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سرحدی کمانڈ نے دو سال سے اب تک سرحدی سیکورٹی کو پورا کرنے خاص طور پر شام سے لگی مغربی سرحد پر بہت ہی اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ہمارے جوانوں کی پوزیشن مضبوط ہے، وہاں کی چیک پوسٹیں پیشرفتہ ساز و سامان، ڈرون طیاروں اور تھرمل کیمروں جیسے وسائل سے لیس ہیں۔

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق حکومت، شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بہتر طریقے سے سیکورٹی کے انتظام کئے جا سکیں۔

ٹیگس