Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن کے دس صوبوں میں سعودی امریکی اتحاد کے خلاف مظاہرے، لاکھوں شریک

 جارح سعودی اتحاد کی طرف سے یمن کی جاری اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف ملک کے دس صوبوں میں مظاہرے ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔

یمنی عوام نے اقتصادی ناکہ بندی ختم ہونے اور پٹروکیمیکل مصنوعات تک ملک کی رسائی کا مطالبہ کیا۔

پیر کے روز یمن کے حجہ، ریمہ، ذمار، اب، بیضا، تعز، جوف، عمران، ضالع اور صعدہ صوبوں میں مظاہرے ہوئے۔ یہ مظاہرے ”پٹروکیمیکل اشیاء پر روک امریکہ کا فیصلہ “ کے زیر عنوان منعقد ہوئے۔

یمنی عوام کو اشیاء خورد و نوش اور ایندھن کی شدید ضرورت ہے۔ سعودی اتحاد یمن کے لاکھوں بیرل تیل کی چوری کر رہا ہے۔ اس اتحاد کی طرف سے ایندھن سے لدے جہازوں کے یمن میں داخل ہونے میں رکاوٹ پیدا کئے جانے سے اس ملک میں ایندھن اور پٹروکیمیکل اشیاء کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ مظاہروں میں شریک عوام نے یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے مجرمانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کی۔

یمن کے مختلف صوبوں کے عوام نے الحدیدہ بندرگاہ میں جہازوں کی آمد پر روک کو جنگی جرائم سے تعبیر کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن میں مسلسل بنیادوں پر جارحیت میں مصروف ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

ٹیگس