یمن میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے+ ویڈیو+ تصاویر
Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
ہزاروں کی تعداد میں یمنی عوام نے ملک کے مختلف صوبوں میں مظاہرے کرکے ملک کے خلاف جاری محاصرے کے خاتمے اور سعودی عرب کی سربراہی میں سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت کی اور ملک کی پیٹرولیم کی پیداوار پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یمنی میڈیا کے مطابق دو شنبہ کو منعقد ہونے والی اس ریلی میں یمنی عوام نے صوبہ، حجہ، ریمہ، ذمار، اب بیضا، تعز، جوف، عمران، صالع اور صعدہ سمیت ملک کے 20 سے زائد اسکوائرز پر مظاہرے کئے۔ اس مظاہرے کا عنوان تھا پیٹرولیم مصنوعات کا محاصرہ امریکی فیصلہ ہے اور ہمارا انتخاب طوفان یمن ہے۔
طوفان یمن وہ آپریشن ہے جو یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جارحین کے خلاف شروع کیا تھا۔