یمن میں ایک اور امریکی ڈرون ڈھیر، منصور ہادی کے حامی یمنی فورس میں شامل
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا۔
یمنی فورسز نے شمالی صوبے حجہ کے اوپر اڑنے والے جاسوسی ڈرون اسکین ايگل کو مار گرایا ہے جسے امریکی کمپنی بوئنگ نے بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ منگل کی صبح حرض ضلع کے اوپر مخاصمانہ سرگرمی انجام دینے والے ایک ڈرون کو یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ یمنی فورسز اس سے پہلے بھی اسکین ایگل ڈرون کو تباہ کر چکی ہے۔
دوسری طرف تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف یمنی فورسز کی جاری فیصلہ کن پیشرفت کے بیچ، یمن کے مفرور و مستعفی صدر کے وفادار درجنوں جنگجو، سعودی اتحاد کو چھوڑ کر یمنی فورسز میں شامل ہو رہے ہیں۔