Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت عالمی بحرانوں کی آڑ میں اپنے گھناؤنے مقاصد پورے کرنے کے درپے

فلسطین کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی مسائل اور تنازعات کے سلسلے میں عالمی برادری کے دوہرے معیارات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

خود کو انسانی حقوق کا ٹھیکیدار سمجھنے والے امریکہ اور یورپی ممالک نے مغربی ایشیا اور یوکرین میں پیدا ہونے والے بحرانوں کے سلسلے میں دوہرا اور منافقانہ موقف اپنایا ہے۔

ایک طرف تو یہ ممالک یوکرین میں جاری جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انکے ذرائع ابلاغ مسلسل یوکرین سے ترک وطن کرنے والوں کی تصاویر مسلسل نشر کر رہے ہیں، مگر دوسری طرف یہی ممالک مغربی ایشیا میں ناسور بن چکے غاصب صیہونی ٹولے کے فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے ہولناک اور بہیمانہ جرائم پر مکمل خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی ویب سائٹ معا کے مطابق فلسطین کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں بین الاقوامی تنازعات کے سلسلے میں عالمی برادری کے منافقامہ رویے اور اسکے دوہرے معیارات پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ عالمی برادری کے دوہرے معیارات نے خودساختہ صیہونی حکومت کے لئے فلسطینی عوام کے حقوق اور انکی سرزمین کو غصب کرنے کا جواز فراہم کر رکھا ہے اور وہ اسی بے توجہی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے میں مصروف ہے۔

فلسطینی وزارت کے بیان میں آیا ہے کہ عالمی برادری کے دوہرے معیارات نے صیہونی ٹولے اسرائیل کو مزید گستاخ بنا دیا ہے۔ فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایک چودہ سالہ بچے کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا خاصہ یہ ہے کہ وہ عالمی بحرانوں کی آڑ لے کر اپنے ناجائز مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔

ٹیگس