Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، ریفائنری کے ایک حصے میں لگی آگ

سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک  حصے میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملہ جمعرات کی صبح کیا گیا ۔ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک ڈرون حملہ کرنے والوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہو‏ئے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ سعودی عرب اور ابو ظہبی پر ڈرون اور میزائلی حملے کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سعودی جارحیت ختم نہیں ہوتی اس قسم کے حملے ہوتے رہیں گے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

 

 

ٹیگس