Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لاجیسٹک کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لاجسٹک کاروانوں کو تھوڑی ہی وقفے کے دوران یکے بعد دیگر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دہشتگرد امریکی فوج کے ایک کانوائے پر ایک پولیٹری فارم کے قریب جبکہ دوسرے پر سومر چوراہے کے پاس حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ جب آج صبح عراق کے اربیل علاقے میں صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد کے دو خفیہ اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہی اربیل میں امریکی قونصلیٹ کا سائرن بھی بجنے لگا اور عراق میں تمام امریکی فوجی اڈوں کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

عراقی پارلیمنٹ میں بیرونی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق بل کی منظوری کے باوجود امریکی فوجی اس ملک سے نکلنے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں جس کے باعث تقریباً ہرروز امریکی فوجیوں کے لیجسٹک کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد  امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس