عراق میں امریکی دہشت گردوں کے قافلے پر بڑا حملہ
عراقی میڈیا نے جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لیجسٹک کاررواں پر ایک بڑے حملے کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبہ بصرہ کی جریشان گزرگاہ کے قریب ایک خصوصی آپریشن میں امریکہ کے لیجسٹک کارواں پر حملہ کیا گیا۔
امریکہ فوجی کارواں کو سڑک کے کنارے نصب چھے بموں سے نشانہ بنایا گیا جس میں دہشت گرد امریکی فوجی قافلہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ عراقی ذرائع نے اتوار کو بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاررواں کو صوبہ دیوانیہ میں یکے بعد دیگرے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
عراقی استقامتی گروہوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ عراقی حکومت، پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل پر عمل کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالے۔ انخلاء کے بل پر عمل درآمد میں امریکی فوجیوں کی ٹال مٹول کی بنا پر انکے کارروانوں کو تقریباً ہر روز سڑک کے کنارے نصب بموں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔