Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ڈیورنڈ لائن سمیت بعض مسائل پر پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلاف

افغانستان میں طالبان کی عارضی حکومت کے وزیردفاع نے پاکستان سے ملحقہ ڈیورنڈ لائن کا دورہ کیا

طالبان حکومت کے وزیردفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے ڈیورنڈ لائن کے دورے میں پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سیکورٹی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن سمیت بعض مسائل پراختلاف پایا جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں ۔

طالبان نے ابھی حال ہی میں مشترکہ سرحدوں پرپاکستان کی جانب سے لگائی گئی باڑ کو اکھاڑ پھینکا جس پرپاکستانی فوج اور سیاستدانوں نے بھی سخت احتجاج کیا تھا۔ طالبان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشترکہ سرحدوں پرجسے ہم تسلیم نہیں کرتے باڑلگانے کا حق نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ سرحدوں پرباڑ لگا رہی ہے اور مشترکہ سرحدوں بالخصوص سرحدی گذرگاہوں کوسختی سے کنٹرول کررہی ہے۔

ٹیگس