Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی، 4 صیہونی ہلاک+ ویڈیو

فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں چار صیہونی ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آبی نیوز کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے بئر السبع علاقے میں صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان محمد غالب ابوالقیعان نے ایک شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں چار صیہونی غاصب ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق محمد غالب اس کارروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔ فلسطینی سورما کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں موجود صیہونی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی پر اس کی قدردانی کی ہے۔

حماس نے اس کارروائی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ جاری رہے گی۔ فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں جہاد اسلامی اور الاحرار نے بھی بئر السبع میں ہوئی شہادت پسندانہ کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں کو لگام دینے کا واحد راستہ ان کے خلاف ہر ممکن شکل میں استقامت و مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ شہادت پسندانہ کاروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے شہید محمد غالب کے مکان پر دھاوا بھی بولا۔

خیال رہے کہ فلسطین کی سرزمین پر قابض صیہونی دہشتگرد آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں شہید و زخمی کرنے کے علاوہ ان کے مکانات کو بھی مسمار کرتے رہتے ہیں اور تاحال اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی تنظیم انہیں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹیگس