Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر جاری، شام نے کیا مواخذہ کا مطالبہ

شام نے اسرائیل کا مواخدہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اداروں میں شامی مندوب نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں شامی شہریوں کے حقوق کی پامالی اور تشدد و جارحیت کے مدنظر غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بین الاقوامی اداروں میں شامی مندوب نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ جولان اور فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے حقوق کی پامالی اور تشدد و جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس غاصب حکومت کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔ حسام الدین آلا نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں اور اسی طرح مقبوضہ جولان میں یہودی علاقوں اور بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین نیز شام و فلسطین کے شہریوں کے حقوق کے منافی ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ غاصب صیہونی حکومت کو لگام دے۔

انہوں ںے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ان علاقوں میں صیہونیوں کو بساکر ان علاقوں کا تشخص ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حسام الدین آلا نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے مطابق، ان علاقوں میں صیہونی حکومت کی تعمیراتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور وہ اس طرح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر ان علاقوں پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

 

ٹیگس