Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق سے دہشتگرد امریکیوں کو نکال باہر کرنے کی کوشش جاری، کاروان کے راستے میں دھماکہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ذی قار کے الناصریہ شہر میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا، جس کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس