افغانستان میں بی بی سی, ڈی ڈبلیو اور وی او اے کی نشریات بند، افغان کلچر کے خلاف
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکہ) اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔
طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات کو فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبانوں میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
طالبان نے امریکہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی، تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ کی ٹی وی نشریات کو افغان کلچر اور سیاسی طور پر حکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔