استقامت کی کاری ضرب، اسرائیل میں لرزہ، 5 ہلاک، 3 زخمی
اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک بار پھر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں 5 صیہونی ہلاک ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے تل ابیب کے بنی براک علاقے میں صیہونی آبادکارں پر فائرنگ کر دی جس میں کئی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس آپریشن میں ایک موٹر سائیکل سوار نے اے کے-47 سے صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس میں کم از کم 5 صیہونی زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
صیہونی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک 26 سالہ نوجوان ہے جو اسرائیلی جیل سے آزاد ہوا۔ مذکورہ فلسطینی تحریک فتح کی رکنیت کی وجہ سے جیل میں تھا۔
در ایں اثنا اطلاعات ہیں کہ رمات کے علاقے میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جسکی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو پائی ہیں۔