عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
Mar ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کے علاقے موصل میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صوبۂ نینوا کے مرکز موصل کے علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 3 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
اس سے قبل بھی اسی فوجی اڈے پر کئی بار راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
بعشیقہ کا شمار عراق کے ان علاقوں میں ہے جہاں گزشتہ کئی سال سے ترکی کے فوجی اپنا غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی استقامتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔