Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا صیہونیوں کو انتباہ

تحریک حماس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک انتہا پسند رکن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی کی اہانت کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

اخبار هاآرتص کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتہا پسند رکن "ایتمار بن غفیر" کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی گئی تو اس کی ذمہ داری قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی سیکیورٹی فورسز پر عائد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پولیس نے "ایتمار بن غفیر"  کو مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دی ہے۔

مسجد الاقصی کے خلاف تقریبا ہر روز انجام پانے والی جارحیت و اہانت کا مقصد، بیت المقدس کو صیہونیت کا رنگ دینا، مسجدالاقصی کے اسلامی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور وہاں کے باشندوں کو اس علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دینا ہے۔

صیہونی فوج نے انیس سو سڑسٹھ میں شہر بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے وقت سے ہی مسجد الاقصی کے ایک دروازے باب المغاربہ پر تسلط جما رکھا ہے۔

ٹیگس