شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد یوں شہید ہوا فلسطینی نوجوان۔ ویڈیو
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
منگل کی شب ایک شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والا فلسطینی نوجوان اپنے کامیاب آپریشن اور متعدد غاصب صیہونیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کے بعد صیہونی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔
صیہونی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو روز قبل شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے ۲۶ سالہ فلسطینی نوجوان ضیاء حمارشہ کی شہادت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نوجوان نے صیہونی دہشتگردی سے تنگ آکر انکو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور یوں اُس نے ایک اے کے ۴۷ اٹھا کر کم از کم پانچ صیہونی قابضوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اطلاعات ہیں کہ صیہونی دہشتگردوں نے آج ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ۱۷ سالہ نوجوان جنین شہر میں صیہونی گولیوں کا نشانہ بنا جو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔