Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • کیا حماس اور جہاد اسلامی کے درمیان شدید اختلافات ہیں؟

تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار نے استقامتی آپریشنز کے بارے میں صیہونی میڈیا کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار نے تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی غیر مربوط کارروائیوں کے بارے میں صہیونی چینل "کان" کے دعوے کے جواب میں اس رپورٹ کو سراسر جھوٹ قرار دیا اور اس کی تردید کی۔

اسرائیل چینل کان نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جہاد اسلامی نے اپنے تین مجاہدین کی شہادت کے بعد اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس کارروائی کی حمایت نہیں کی۔

اس رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے ایک سینئر اہلکار نے العربی الجدید کو بتایا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور یہ مکمل طور پر جھوٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاد اسلامی تحریک اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف تل ابیب کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے پر متفق ہیں۔

واضح رہے کہ جنین کے جنوبی علاقے "عربہ" میں سنیچر کی صبح ایک جھڑپ میں تحریک جہاد اسلامی کے تین مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔  جھڑپوں میں چار صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس