مزاحمتی تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے: جہادِ اسلامی فلسطین
مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمتی تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے کو ہر گز قبول نہیں کیا ہے۔ یہ بات تنظیم کے نائب سربراہ محمد الہندی نے کہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جہادِ اسلامی فلسطین تنظیم کے نائب سربراہ محمد الہندی نے زور دیکر کہا کہ غزہ کی مزاحمتی تنظیوں نے ہتھیار ڈالنے کو ہر گز قبول نہیں کیا ہے اور نہ ہی دھونس دھمکی سے اس مطالبے کو قبول کریں گے۔
محمد الہندی نے کہا کہ اس بات کا پورا امکان تھا کہ غاصب اسرائیلی حکومت معاہدے پر عمل درآمد کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرے گی اور ایسا ہوا بھی لیکن یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ نیتن یاہو "مکمل کامیابی" کے اپنے خیالِ خام کو حقیقت کا رُوپ دینے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ والوں نے اس پٹّی کا انتظام سنھبالنے کے لئے کسی بھی بین الاقوامی نمائندے کی موجودگی کو بھی منظور نہیں کیا ہے۔
محمد الہندی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے کوئی بھی بین الاقوامی فورس غزہ میں موجود نہیں ہے۔