جارج سعودی اتحاد یمن پر اب تک 30 لاکھ کلسٹر بم گرا چکا ہے
یمن پر جارح سعودی اتحاد نے مارچ سنہ 2015 سے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ کلسٹر بم گرائے ہیں۔
یمن کے مائن ایکشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل علی صفرا نے دارالحکومت صنعاء میں معدن کے شعبے میں بیداری کے بین الاقوامی دن کی ایک خصوصی تقریب میں کہا کہ 15 صوبوں اور 70 ضلعوں سے کلسٹر بموں کی باقیات کو اکٹھا کیا گیا ہے جنہیں سعودی اتحاد نے ہوائی حملوں میں استعمال کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یمن پر 15 قسم کے کلسٹر بم گرائے گئے۔
بریگیڈیئر جنرل علی صفرا نے بتایا کہ صرف مارچ کے مہینے میں 42 افراد کلسٹر بم کی بھینٹ چڑھ گئے اور الحدیدہ میں گزشتہ برس نومبر میں سعودی حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں کی پسپائی کے بعد سے اب تک، اس مغربی ساحلی صوبے میں قریب 220 لوگ کلسٹر بم کا نشانہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سنہ 2022 تک سعودی اتحاد کے کلسٹر بموں کے حملوں میں 3921 افراد شہید ہوئے جن میں 119 بچے اور 39 عورتیں شامل ہیں جبکہ اس دوران 2884 شہری زخمی ہوئے جن میں 76 عورتیں اور 257 بچے شامل ہیں۔