Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی کرنے والا فلسطینی شہید

صیہونی دہشتگردی سے تنگ آکر تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی کرنے والا فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

جمعرات کی شب تل ابیب کے مرکز میں نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والا فلسطینی جوان رعد فتحی عازم صیہونی پلیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔

فلسطین الیوم کے مطابق، جمعرات کی رات کو تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی کرنے والا فلسطینی نوجوان جمعہ کو مقبوضہ فلسطین کے یافا علاقے میں صیہونی پلیس کی گولیوں سے شہید ہوگیا۔

فلسطینی جوان رعد فتحی عازم

عبری ذرا‏ئع کے مطابق، صیہونی سکورٹی ایجنسی شاباک کے دو کارندوں نے رعد فتحی عازم کی شناخت کرنے کے بعد اُس سے خودسپردگی کرنے کو کہا، لیکن اُن نے تسلیم ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوبارہ صیہونیوں کی جانب فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد اسرائیلی پلیس نے اُس پر فائرنگ کی اور نتیجتاً وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

۲۹ سالہ رعد فتحی عازم نے جمعرات کی شب تل ابیب کے ڈیزنگوف علاقے میں نائٹ کلب پر فائرنگ کی جس میں 2 صیہونی ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ ویسٹ بینک میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پر رد عمل میں کہا تھا کہ مسلحانہ مزاحمت ہی ایک ایسا راستہ ہے جس سے غاصب حکومت کو جرم کے ارتکاب سے روکا جا سکتا ہے۔

ٹیگس